پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ 100 گرام روٹی کی قیمت 15 اور200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی۔
وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئےاس قسم کےاقدامات اٹھاتے رہیں گے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائینگے۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی خدمت کے حوالے سے ایک بار پھر بازی لے گئی ہے۔
صوبائی وزیر خوارک نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔