پاکستان
خیبر پختونخوا حکومت ایک قیدے کے احکامات ماننے کے لیے غیرقانونی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر عباد اللہ
اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت صرف ایک قیدی کے احکامات کو ماننے کیلئے غیر قانونی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث سینیٹ الیکشن نہیں ہورہے،اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بھی پی ٹی آئی کے ٹائیگر کا کردارادا کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ یہ اس ملک اور قوم کی بدقسمتی ہے،خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کو غیرقانونی الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا،اسمبلی ہال کو قانونی طور پر قرارداد کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کا درجہ دینا تھا۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین آف دی ہاؤس غیر حاضر ہے، حکومتی ہٹ دھرمی سے پورے ملک میں صرف خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات ملتوی ہوئے،عدالت اور الیکشن کمشن کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی