پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت ایک قیدے کے احکامات ماننے کے لیے غیرقانونی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر عباد اللہ

Published

on

اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت صرف ایک قیدی کے احکامات کو ماننے کیلئے غیر قانونی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث سینیٹ الیکشن نہیں ہورہے،اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بھی پی ٹی آئی کے ٹائیگر کا کردارادا کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ یہ اس ملک اور قوم کی بدقسمتی ہے،خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کو غیرقانونی  الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا،اسمبلی ہال کو قانونی طور پر قرارداد کے  ذریعے پولنگ اسٹیشن کا درجہ دینا تھا۔

ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین آف دی ہاؤس غیر حاضر ہے، حکومتی ہٹ دھرمی سے پورے ملک  میں صرف خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات ملتوی ہوئے،عدالت اور الیکشن کمشن کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version