پاکستان
ہفتے کے آخری کاروباری دن کےایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے ایس سی 100 انڈیکس کا منفی زون میں اختتام ، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 484 پوائنٹس کمی سے 63 ہزار 813 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 98 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 220 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 12 ارب 7 کروڑ روپے مالیت کے 38 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا ، آج کاروبار کے دوران مارکیٹ میں بلند ترین سطح 64 ہزار 534 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 63 ہزار 743 پوائنٹس رہی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی، دس گرام سونا 342 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے پر پہنچ گیا، عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالرز کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 8 پیسے کم ہوگئی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 279.67 سے کم ہوکر 279.59 روپے پر بند ہوا۔