پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سننے سے معذرت کر لی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی اور فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وکیل مقسط سلیم کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

آئینی درخواست میں سینئر قانون دان مقسط سلیم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے عہدے کی 90 دن کی مدت 15 نومبر کو مکمل ہوچکی ہے، یا تو نگران وزیر اعظم کو ہٹا دیا جائے یا پھر عدالت کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کی اضافی مدت کو آئینی تحفظ دیا جائے، جیسے کہ نیپال اور بنگلہ دیش میں ہوچکا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نگران وزیر اعظم کو پالیسی معاملات میں فیصلے کرنے سے روکا جائے، اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ نئے قانونی حکومتی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے عمل درآمد کرے۔

درخواست میں کہا گیا کہ استدعا ہے آئینی اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے 27 نومبر کو اس درخواست کو مسترد کرنے کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version