Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جاگیرداروں کی زمینیں کسانوں میں تقسیم کی جائیں، 400 ارب کا پیکج کرپشن کا دھندا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Published

on

If the electricity rate can be reduced in Punjab, why not in Sindh? Hafiz Naeemur Rehman

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جاگیرداروں کی زمینوں کو عام کسانوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے،چھوٹا کسان محنت کرکے اپنی فصل کیلئے قرضے لے کر اس کی آبیاری کرتا ہے،افسوس جب کسان کو اس کی محنت نہیں ملتی تو اس پر قرضے کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے،کسانوں سے دھوکا قابل قبول نہیں،حافظ نعیم الرحمان
گندم منگوانےسے متعلق انکوائری رپورٹ کہاں گئی؟

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گندم کے معاملے پر رپورٹ سامنے آنی چاہئے،حکومت کی طرف سے سستا آٹا فراہم کرنا عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے،عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،بڑے جاگیردار کسانوں کو یرغمال بنالیتے ہیںْ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو نشانہ بنایا جارہا ہے،سبسڈی اسی لئے دی جاتی ہے تاکہ عام لوگوں کو فائدہ حاصل ہو،پنجاب میں کسانوں سے رابطے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں،76 سال میں پہلی بار گندم کی تاریخی فصل ہوئی،400 ارب کا اعلان کرپشن کا نیا دھندا ہے،کسانوں کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے دفاتر قائم کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کسانوں کو ان کا حق دلائے گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک پر مافیاز مسلط ہیں جو ہر چیز میں لوٹ مار کرتے ہیں،پراپرٹی لیکس نے سب کچھ عیاں کردیا ہے،حکمران ٹولے کی کرپشن پراپرٹی لیکس نے سامنے رکھ دی،مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی کا پورا ٹبر ملک کا سرمایہ بیرون ممالک لے جارہا ہے،2 سال میں ساڑھے 12 ارب ڈالر ملک سے باہرگئے،کسان امیدیں لگائے بیٹھے تھے،حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہے،یہ کہہ رہے ہیں 400 ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا 400 ارب کا پیکج کرپشن کا دھندا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین