پاکستان

مخصوص نشستوں کی لسٹ سیاسی جماعتیں دیتی ہیں، ملک آئین کے مطابق چلے گا کسی کی خواہش کے مطابق نہیں، شرجیل میمن

Published

on

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کی ڈیل کا کوئی علم نہیں، عمران خان سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرنا چاہتے،ادارہ خود کہہ چکا ہے کہ ہم نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں،الیکشن میں سیاسی جماعتیں مخصوص سیٹوں کی لسٹ دیتی ہیں، یہ ملک آئین کے مطابق چلے گا، کسی کی خواہش کے مطابق نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان، جنرل باجوہ کے پیروں میں پڑا رہا،جب عمران خان کی نوکری پکی نہیں ہوئی تو اس نے ادارے خلاف سازشیں شروع کردی،اب جیل میں بیٹھ کر آرٹیکلز لکھ رہے ہیں،غیر ملکی جریدے اس وقت بانی پی ٹی آئی کے آرٹیکلز شائع کررہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت عمران خان کو غیر ملکی ایجنڈوں کی حمایت حاصل ہے،عمران خان نے 9مئی کو ادارے کے خلاف سازش کی،جس ادارے کی خلاف سازش کی وہیں سے آج بھیک مانگ رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس جلا کر،جناح ہاؤس پر حملہ کرکے،شہیدوں کی بے حرمتی کرکے آج گناہوں کی معافی مانگ رہا ہے۔ آج 9مئی کے کردار جیلوں میں سڑرہے ہیں،دوسروں کے بچوں کے جیلوں میں ڈال کر اپنے بچے باہر مزے کررہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version