پاکستان

بحیرہ عرب، ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل، 18 سے 24 گھنٹوں میں طوفان میں بدل سکتا ہے، محکمہ موسمیات

Published

on

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،آئندہ 18سے24گھنٹوں کےدوران طوفان کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو ڈپریشن (دباؤ)میں تبدیل ہوگیا،ڈپریشن اس وقت کراچی سے 1500کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 18سے24گھنٹوں کے دوران ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون(طوفان)میں تبدیل ہوسکتا ہے،اس دوران سمندری سرگرمی کا رخ شمال مشرق کی جانب رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کوڈپریشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے،سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی تمام صورتحال کا بغورسیٹلائٹ کے ذریعے مشاہدہ کیا جارہا ہے،بحیرہ عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کی پیش رفت سے متعلق وقتا فوقتا آگاہی دی جائیگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version