Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

Published

on

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک اسکندر کاکڑ کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوسکا، تین دن کی آئینی مدت ختم ہونے پر معاملہ پارلیمانی پارٹی کے سپرد کیا جائے گا۔

بلوچستان میں نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اورقائد حزب اختلاف ملک اسکندر کاکڑ کے درمیان منگل کے روزاسلام آباد میں دوسری ملاقات ہوئی تھی لیکن کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

آئین کے مطابق وزیراعلیٰ اورقائد حزب اختلاف کے پاس نگراں وزیراعلی کی تقرری کا معاملہ طے کرنے کے لیے آج آخری دن ہے اگر وہ آج نگراں وزیر اعلی پر متفق نہیں ہوسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی اب حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت سے نام تجویز کرے گی۔

اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پر متفق نہ ہو سکی تو اختیار الیکشن کمیشن کے پاس آ جائے گا جو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین