ٹاپ سٹوریز
نو مئی کے حملوں کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی روکنا تھا، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار، پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عثمان ڈار نے پارٹی چیئرمین کو چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا، پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی رکوانے کے لیے کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، ورکرزکی ایسی ذہن سازی کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار ہونے نہیں دینا، چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کرتے تھے، جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کو استعمال کیا، ہماری مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد دو گروپ بن گئے تھے، ایک گروپ میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب تھے، یہ گروپ ٹکراؤ کی سیاست پر یقین رکھتا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی، پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ اسد عمر، عمر ایوب، علی محمد خان، شفقت محمود اور میں فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے، 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
’کوشش یہ تھی کہ کسی طرح جنرل عاصم منیر کو ۔۔۔‘ عثمان ڈار نے خان کی پلاننگ بتا دی #DunyaNews #PTI #UsmanDar pic.twitter.com/1uVJ0ZUkRE
— Dunya News (@DunyaNews) October 4, 2023
عثمان ڈار کے دعوؤں کے جواب میں پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ ڈار کو ایسے بیانات دینے پر مجبور کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے رہنما عثمان ڈار کی منظرِ عام پر اچانک آمد اور ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
نجی ٹی وی چینل کو عثمان ڈار کا انٹرویو ”نئی بوتل میں پرانی شراب“ قرار
24 روز تک نامعلوم اغوا کاروں کی حراست میں گزارنے کے بعد عثمان ڈار کی ایک نجی ٹی وی… pic.twitter.com/eBHXuoBiIv
— PTI (@PTIofficial) October 4, 2023
ایک الگ بیان میں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے کہا کہ وہ ڈار کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ انٹرویو کے دوران وہ کانپ رہے تھے اور روتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔
I am most concerned about Usman Dar. His voice was shaking, he seemed to be trembling and seemed on the verge of crying. What forms of torture may have been used on him God knows. He needs immediate trauma & pain therapy instead of have to perform in this scripted show.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 4, 2023
حماد اظہر نے ایکس پر لکھا کہ اس اسکرپٹڈ شو میں پرفارم کرنے کے بجائے انہیں [عثمان ڈار] کو فوری طور پر صدمے اور درد کے علاج کی ضرورت ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور