Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 بچے مینار پاکستان کے پاس چھوڑ گئی

Published

on

لاہور کے گریٹر اقبال پارک جہاں مینار پاکستان واقع ہے، کے نزدیک ماں 4 کمسن بچوں کو چھوڑگئی ہے۔ اقبال پارک میں چھوڑے گئے بچوں میں 3 بیٹیاں اور1 بیٹا شامل ہے۔سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ جبکہ بیٹے کی عمر 4 سال ہے۔

ذرائع کے مطابق والدہ بچوں کوشام کولیکر آئی اوربچوں کوچھوڑکر چلی گئی ہے۔ جبکہ بچےلاوارث سڑک پر پڑے رہے، مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچے نےمقامی افراد کو رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا تھا۔

جبکہ پولیس کے دیے گئے بیان کے مطابق بیٹے کا کہنا تھا کہ والد والدہ پر تشدد کرتے تھے، پولیس نےسی سی ٹی وی کیمروں سےوالدہ کی تلاش شروع کردی گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین