تازہ ترین

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل سے وابستگی ماننے سے انکار کردیا

Published

on

اسپیکر  ایازصادق آج اپوزیشن لیڈر سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارٹی پوزیشن جاری کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل سے وابستگی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق  حکمران اتحاد کی تعداد 226 ہے، اپوزیشن ارکان کی تعداد 102 ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کے لئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان مجلس وحدت المسلمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 90 ہے۔

جے یو آئی کے گیارہ اور بی این پی مینگل کے ایک رکن نے تاحال عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر حمایت نہیں کی۔جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے تاحال اپوزیشن لیڈر کے لئے اپنا امیدوار لانے کے لئے بھی درخواست جمع نہیں کرائی۔

قومی اسمبلی ایوان میں  328 ارکان حلف اٹھا چکے ہیں،قومی اسمبلی ایوان میں کل ارکان کی تعداد 336  ہے،آٹھ ارکان کی نشستیں تاحال خالی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version