پاکستان
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معاہدے پورے کریں گے، وفاقی وزیر توانائی کی وضاحت
وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد لغاری نے وضاحت کی ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی ختم کررہے ہیں،نیٹ میٹرنگ کی بندش کے حوالےسے بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
اویس لغاری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نجی سولر سسٹم سے 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہورہی ہے،نیٹ میٹرنگ کو کسی صورت بند کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نیٹ مانیٹرنگ پالیسی پر کوئی بات نہیں ہوئی،سولر سسٹمز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں چاہتے،سولرسرمایہ کاری اس وقت فائدہ مند ہے۔
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ 2017میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں نیٹ میٹرنگ نظام کا آغاز ہوا،سولر کی پاکستان میں اچھی گروتھ ہوئی،ایک لاکھ 13 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ کنکشن ہیں۔
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے ختم کرنا ہماری ترجیح ہے،توانائی سیکٹر میں اصلاحات لارہے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے تمام معاہدے پورے کریں گے۔