پاکستان

جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

Published

on

صدر مملکت نے سابق جج سپریم کورٹ مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں جج مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے سات مارچ کو مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا اور برطرف کر کے تمام مراعات واپس لینے کی سفارش کی تھی

برطرف کرنے کے علاوہ وزارت قانون نے جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا،مظاہر نقوی 10 جنوری 2024 سے بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے برطرف تصور ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے بعد مظاہر نقوی کو پینشن و دیگر مراعات حاصل نہیں ہونگی

جوڈیشل کونسل نے پانچ الزامات ثابت ہونے پر مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا،مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوادیا گیا ہے، مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری 2024ء سے شمار ہوگی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی سابق جج سپریم کورٹ کیخلاف نو شکایات کا جائزہ لیا،آرٹیکل 209کی ذیلی شق 6کے تحت مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version