صحت

غیرمعیاری انجیکشن سے پنجاب میں متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 73 ہوگئی، نگران وزیر صحت

Published

on

پنجاب کے نگران وزیرصحت جاوید اکرم نے کہا ہے کہ غیر معیاری انجکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 73ہوگئی، ہسپتالوں کے عملے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نگران وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب بھر میں غیر معیاری انجکشن فروخت کئے جارہے تھے، آج میٹنگ ہے،اہم فیصلے کئے جائیں گے،انجکشن اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

نگران وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، ڈاکٹر سہیل ناقص انجکشن کے معاملے پر بہت محنت کر رہے ہیں،انجکشن اسکینڈل کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں، متاثرین سے مکمل تفصیلات طلب کی ہیں،گزشتہ 5سال میں یہ انجکشن لگوانے والے لوگ اپنی تفصیلات دیں۔

نگران وزیرصحت نے کہا کہ غیر معیاری انجکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 73ہوگئی،پولیس اس کیس میں اپنا کام کررہی ہے، اسپتالوں کے عملے سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے، مینوفیکچرنگ اور کلینیکل مسئلے کو تحقیقاتی کمیٹی دیکھ رہی ہے۔

نگران وزیرصحت پنجاب جاویداکرم نے کہا کہ اویسٹن کو کینسر کیلئے استعمال کرنے کی اجازت ہے، ہمیں 2ہفتے تک رپورٹ کا انتظار کرنا ہے، معاملے کی مکمل انکوائری کررہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version