پاکستان

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی

Published

on

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں لگ بھگ 4500 مقدمات کا اضافہ ہوا،جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353 اپیلیں فیصلوں کی منتظرہیں۔

15 اپریل تک زیرالتواء فوجداری مقدمات کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی،ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف باضابطہ سماعت کیلئے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی۔

گزشتہ سال مارچ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 52481 تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version