Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 71433 کی بلند ترین سطح پر بند

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام ریکارڈ سطح پر ہوا، کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے سے 71433 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 71811 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک بھی ٹریڈ ہوا، آج دوران کاروبار مارکیٹ میں 30 ارب روپے مالیت کے 63 کروڑ 90 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے حوالے سے مثبت پیش رفت سمیت سعودی اور ایرانی اعلی سطح وفود کے دورہ پاکستان کے دوران سر مایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے مثبت توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین