ٹاپ سٹوریز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن مندی، انڈیکس میں 170 پوائنٹس کمی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس سی 100 انڈیکس 170 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 63 ہزار 567 پوانٹس پر بند ہوا۔

آج حصص بازار میں 18 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 209 کمپنیوں کے شئیرز کے داموں میں کمی ہوئی۔

آج  سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاور سیکٹر میں رہی ، سرمایہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں عام انتخابات تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، انویسٹرز دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

 تاہم رواں ماہ کے آخر میں متوقع مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی صورت میں مارکیٹ میں صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version