Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زیادتی کی شکار لڑکی کے ماں باپ نے ملزم کو ڈھونڈ کر گولیاں ماردیں

Published

on

لیہ میں مبینہ گینگ ریپ کا بدلہ کراچی میں لے لیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں میاں بیوی نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا.

پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے مطابق زخمی  باسط نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں انکی بیٹی کا گینگ ریپ کیا تھا.

انہوں نے ملزمان کے خلاف لیہ میں پرچہ درج کرایا اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کیا، تاہم چند ہفتوں بعد ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے اور مرکزی ملزم باسط کراچی آگیا۔

دونوں میاں بیوی نے باسط کو بہانے سے اورنگی کے علاقے مومن آباد میں نالے کے قریب بلایا اور باسط کو ایک گولی خاتون اور دوسری اسکے شوہر نے ماری۔

فائرنگ کے بعد دونوں اسے مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے، ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا بدلہ لیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین