Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا،ارکان کا قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

Published

on

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اختلافات کی گونج سنائی دی ۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں ارکان نے قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔جبکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو استعفی منظور نہ کرنے کیلئے پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،،اجلاس میں آپسی اختلافات ختم کرنے پر زوردیاگیا۔ارکان کاکہناتھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممبران کو آپس میں لڑایا جارہا ہے،شیر افضل مروت کو شیخ وقاص کے سامنے لاکر اختلافات پیدا کیےجا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور زرتاج گل نے اختلافات کے خاتمے کی کوششوں پر اتفاق کیا، ارکان نے رائے دی کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں غیر متعلقہ تمام افراد کا داخلہ روکا جائے،اجلاس میں موبائل یا کیمرہ استعمال ہوتا ہےاور خبریں باہر جاتی ہیں۔

ایک رکن نے انکشاف کیاکہ عمر ایوب کے استعفا دیتے ہی متبادل پنجاب سے لانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔

 

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین