پاکستان
پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا،ارکان کا قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/12/ptis-intra-party-election-annulled-election-symbol-of-bat-taken-away-1.jpg)
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اختلافات کی گونج سنائی دی ۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں ارکان نے قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔جبکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو استعفی منظور نہ کرنے کیلئے پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،،اجلاس میں آپسی اختلافات ختم کرنے پر زوردیاگیا۔ارکان کاکہناتھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممبران کو آپس میں لڑایا جارہا ہے،شیر افضل مروت کو شیخ وقاص کے سامنے لاکر اختلافات پیدا کیےجا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور زرتاج گل نے اختلافات کے خاتمے کی کوششوں پر اتفاق کیا، ارکان نے رائے دی کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں غیر متعلقہ تمام افراد کا داخلہ روکا جائے،اجلاس میں موبائل یا کیمرہ استعمال ہوتا ہےاور خبریں باہر جاتی ہیں۔
ایک رکن نے انکشاف کیاکہ عمر ایوب کے استعفا دیتے ہی متبادل پنجاب سے لانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
تازہ ترین2 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے