تازہ ترین

پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنما اسماعیل ھنیہ سے فون پر رابطہ

Published

on

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کو فون کر کے ان بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور  کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ھدایت پرعلامہ راشد محمود سومرو نے قطر میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ھنیہ کو مولانا فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے  اسماعیل ھنیہ سے فون پر گفتگو میں کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں،اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے،فلسطینیوں کی جدجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے جمعیۃ علما اسلام پاکستان کے کارکنان اورپاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اھل غزہ اورشہداء کےاہل خانہ جمعیت علما اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکرگزار ہیں۔

1 Comment

  1. Mark Higgins

    اپریل 18, 2024 at 4:03 صبح

    Hi urduchronicle.com,

    Ever wondered, "What if Udemy and ChatGPT had a baby?” Well, ponder no more!

    Meet CourseMateAi, the revolutionary eLearning platform that’s about to change the game: https://www.realdollar.xyz/profitcourse

    Imagine owning your very own academy. That’s right, YOUR academy. With CourseMateAi, it’s not just a dream; it’s your new reality.

    But wait, it gets even better. CourseMateAi harnesses the power of AI technology to create courses on literally any topic you can think of. Yes, ANY topic. The possibilities? Endless.

    The best thing is, you get to keep 100% of the profits!

    With CourseMateAi, you’re not just an instructor; you’re a pioneer and leader in the world of eLearning.

    You can now harness the power of AI to build your own academy with courses in any niche,and make a lot of dollars.

    Yes, the AI creates the courses too. Check out the demo here and join today: https://www.realdollar.xyz/profitcourse

    Right now, it’s super affordable during the launch special, but due to high demand they plan to increase the price to a monthly subscription for those who join later. So don’t wait, check it out now!

    To your success,

    Mark Higgins

    UNSUBSCRIBE: https://www.realdollar.xyz/unsubscribe
    Address: 626 Lilac Lane
    Brunswick, GA 31520

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version