تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کردی

Published

on

پشاور ہائیکورٹ نے خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کردی، اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لاجر بینچ نے مخصوص نشست نہ ملنے کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کی، لارجر بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی شامل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔

قاضی جواد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس میں سوال اسٹے آرڈر کا ہے اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو رہا ہے۔

بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدارتی الیکشن ہو رہا ہے اور 93 سیٹوں والی پارٹی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، جس کا صوبے میں ایک اسمبلی ممبر ہے اسے 2 مخصوص نشستیں ملی ہیں،الیکشن کمیشن نے گفٹ میں ان پارٹیوں کو مخصوص نشستیں دی ہیں۔

قاضی جواد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کیس کی مکمل سماعت کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ جاری کرے گی، انٹیرم آرڈر کو تھوڑا موڈیفائی کر دیں، منتخب خواتین کا بھی حق ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوں، حکم امتناع بدھ کے دن تک ہوگی، بدھ کے دن اس کیس کو دوبارہ سنیں گے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version