پاکستان

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لارجر بینچ کو بھجوا دی گئی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ میں سابق چئیرمن پی ٹی آئی نے پانچ سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست لارجر بنچ کو سماعت کے لیے بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اپنے چیمبر میں درخواست کی سماعت کی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اسی نوعیت کی درخواستیں جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بنچ کے پاس زیر التواء ہیں،اس درخواست کو بھی سماعت کے لیے وہاں بھجوا دیتے ہیں۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا،سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے،درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے،درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،عدالت الیکشن کمیشن کے جانب پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version