آرٹ

فریئر ہال میں فوٹو جرنلسٹس کی تصویری نمائش، کیمرے کی آنکھ سے کراچی کا حسن مزید نکھر کر سامنے آگیا

Published

on

فریئرہال میں فوٹوجرنلسٹ کی تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا،جس میں شہر تاریخی عمارتوں اورمشہورمقامات کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔

پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا فاونڈیشن کی جانب سے فریئرہال کے صادقین آرٹ گیلری میں فوٹوجرنلسٹ کی جانب سے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران کیمرے سے بنائی گئی،تصویری نمائش منعقد کی گئی۔

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے،ساکت تصاویرکی نمائش میں آصف حسن،ریحان خان،رضوان تبسم،قیصرسعید،حسنین رضا،شبیرشاہ اورمسعود عابدی سمیت دیگرکی تصویروں میں شہرکی قدیم وجدید عمارتوں جبکہ ساحل سمندرسمیت شب وروزکے منفرد مناظرکو بھی کیمرے کی آنکھ سے عکسبند کیاگیا ہے۔

 

تصویری نمائش میں شریک فوٹوگرافرز کے مطابق آج جوتصاویر گیلری کی دیواروں پرسجی ہوئی ہیں،اس کے عقب میں ایک محنت شاقہ کارفرما ہے،اکثروبیشرکوئی بھی فوٹوگرافرجب کسی منظرکوعکسبند کرتا ہے،تویہ کام پلک جھپکتے میں ممکن نہیں ہوتا بلکہ تخلیقی کام پرمبنی عکاسی کے دوران ہرزاویہ دیکھنا پڑتاہے۔

 

فوٹو گرافرز کہناہے کہ عصر حاضرمیں جدید ترقی کے بعد عکسبندی میں کچھ آسانی ضرورہوئی ہے،مگراس جدت کے باوجود کسی بھی منظرکو بے حد ممتازاورجاذب نظردکھانے کے لیے جستجوآج بھی ماضی جیسی ہی ہے۔

 

 

دیگرشریک افراد کا کہناتھا کہ جن تصاویرکا ہم اس وقت مشاہدہ کررہے ہیں،یہ ایک دستاویزکی حیثیت رکھتی ہیں،اگریہ کہا جائے توبے جانہ ہوگاکہ ان تصویروں کے ذریعے شہر کے حال سے ماضی تک کا یہ سفرتاریخ کے اوراق میں محفوظ کیا جارہا ہے،تصویری نمائش میں اسکول کے بچوں کی آئل آن کینوس اورکیمرے سے بنائی گئیں تصاویر بھی رکھی گئیں ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version