پاکستان

پی آئی اے انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دے دی

Published

on

پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاجی سی بی اے ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دے دی،آج 3رکنی ٹیم کی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافےاورائیرلائن کی مجوزہ نجکاری کےخلاف احتجاج کا معاملے پرپیش رفت ہوئی ہے،چئیرمین پی آئی اے بورڈ اورپیپلزیونٹی،سی بی اے کے مابین مذاکرات آج منگل کو ہونگے۔

ملاقات کے لیے سی بی اے کی 3 رکنی ٹیم کوگذشتہ روزمدعو کیاگیا تھا،ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے مذاکرات قومی ائیرلائن کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرسے ہوں گے۔

چیف ہیومن ریسورسز نے اجلاس کے حوالے سے جی ایم انڈسٹریل ریلیشنز کو آگاہ کردیا،پیپلز یونٹی سی بی اے کے وفد کی قیادت صدرہدایت اللہ خان کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version