پاکستان
کراچی خودکش دھماکے سے متعلق پولیس سرجن کی رپورٹ سامنے آگئی
کراچی میں خودکش دھماکے کے متعلق پولیس سرجن کی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک دہشتگرد کی موت گولیاں لگنے سےہوئی، دوسرے دہشتگرد کی لاش ٹکروں کی شکل میں لائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہید سکیورٹی گارڈ نور کے جسم پر دھماکے سے ہونے والے زخموں کی تعداد زیادہ تھی۔ 45 سالہ زخمی سکیورٹی گارڈ نور دوران علاج جاں بحق ہوا۔