پاکستان
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا
پی ٹی آئی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کریں گے۔