شوبز
ترکی اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی کا پریمیئر
ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز ” صلاح الدین ایوبی” کا پریمئیر ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد کیاگیا،جس میں ڈرامے کی پہلی قسط دکھائی گئی۔
ڈرامہ سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اورفوجی کمانڈرسلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے،جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔
عالم اسلام کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسرڈاکٹر جنید علی شاہ اورڈاکٹر کاشف انصاری ہیں،جن کااس موقع پرکہنا تھا کے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں یہ ڈرامہ سیریز بنائی گئی ہے،یہ ڈرامہ سیریز ترکش زبان میں ہے،تین زبانوں اردو،انگریزی اورعربی میں اس کی ڈبنگ ہوگی،100 قسطوں سے ڈرامہ کا آغاز ہورہا ہے۔
ڈرامہ سیریز کی اگلی اقساط میں پاکستانی فنکار بھی نظر آئیں گے، ڈرامہ کی شوٹنگ کےلیے استنبول کے علاقے” گیبزے ” میں کئی ایکڑ اراضی خرید کر وہاں پر کچھ شہروں کی عکاسی کی گئی ہے،مذکورہ معرکتہ الاراء سیٹس میں 8 سو سال قبل کا یروشلم ، دمشق کے شہر دکھائے گئے ہیں،جہاں اس کی شوٹنگ کی گئی۔
سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن و امان کاپیغام دینا ہے،اسلام ایک پرامن مذہب ہے،سلطان صلاح الدین ایوبی کے دورمیں مسلمان،عیسائی اورہندوسب ایک جگہ ہنسی خوشی رہتے تھے،اس ڈرامے کا مقصد اس زمانے کی یاد دلانا بھی ہے،ترکیہ چینل ٹی آرٹی پرڈرامہ سلطان صلاح الدین ایوبی آن ائیر ہوچکا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور