شوبز

ترکی اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی کا پریمیئر

Published

on

ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز ” صلاح الدین ایوبی” کا پریمئیر ڈی ایچ اے کراچی میں  منعقد کیاگیا،جس میں ڈرامے کی پہلی قسط دکھائی گئی۔

 ڈرامہ سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اورفوجی کمانڈرسلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے،جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

عالم اسلام کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسرڈاکٹر جنید علی شاہ اورڈاکٹر کاشف انصاری ہیں،جن کااس موقع پرکہنا تھا کے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں یہ ڈرامہ سیریز بنائی گئی ہے،یہ ڈرامہ سیریز ترکش زبان میں ہے،تین زبانوں اردو،انگریزی اورعربی میں اس کی ڈبنگ ہوگی،100 قسطوں سے ڈرامہ کا آغاز ہورہا ہے۔

ڈرامہ سیریز کی اگلی اقساط میں پاکستانی  فنکار بھی نظر آئیں گے، ڈرامہ کی شوٹنگ کےلیے  استنبول کے علاقے” گیبزے ” میں کئی ایکڑ اراضی خرید کر وہاں پر کچھ شہروں کی عکاسی کی گئی ہے،مذکورہ معرکتہ الاراء سیٹس  میں 8 سو سال قبل کا  یروشلم ، دمشق کے شہر دکھائے گئے ہیں،جہاں اس کی شوٹنگ کی گئی۔

سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن و امان کاپیغام دینا ہے،اسلام ایک پرامن مذہب ہے،سلطان صلاح الدین ایوبی کے دورمیں مسلمان،عیسائی اورہندوسب ایک جگہ ہنسی خوشی رہتے تھے،اس ڈرامے کا مقصد اس زمانے کی یاد دلانا بھی ہے،ترکیہ چینل ٹی آرٹی پرڈرامہ سلطان صلاح الدین ایوبی آن ائیر ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version