Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

فلم جون کا پریمیئر، جاوید شیخ، نادیہ حسین سمیت فلمی ستاروں کا جھرمٹ

Published

on

فلم جون کا پریمئیرنیو پلیکس سینما ڈی ایچ اے فیز8میں ہوا،اداکارجاوید شیخ اورماڈل نادیہ حسین سمیت شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

آج(جمعہ)کو کراچی سمیت ملک بھر کے سینما گھروں پرریلیز ہونے والی ہدایتکاربابرعلی کی فلم جون کا پریمئیرجمعرات کی شب نیوپلیکس سینما،ڈی ایچ اے فیزایٹ میں ہوا۔

جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل سلیم معراج،عاشروجاہت ،سلیم معراج ،رومیسہ خان کے علاوہ اداکارجاوید شیخ،اداکارسمیع خان،عرفان موتی والا اورماڈل نادیہ حسین سمیت دیگرشریک ہوئے۔

اس موقع پرفلم کے شوسے قبل ریڈ کارپٹ پرشوبزسے تعلق رکھنے والے افراد نے فوٹوسیشن میں حصہ لیااورفلم کے متعلق اپنے تاثرات دیے۔

اداکارجاوید شیخ کا اس موقع پرکہناتھا کہ انھوں نے فلم کا ٹریلردیکھا اوریہ دیکھ کربہت مسرت ہوئی کہ پاکستان میں فلم میکنگ سے جڑنے والی ٹیمزبہت اچھا کام کررہی ہیں،اس انداز کے کام کودیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری واپس اپنے قدموں پرکھڑی ہوگی۔

نادیہ حسین کا  کہناتھا کہ ان کی نیک تمنائیں فلم جون کی پوری ٹیم کے ساتھ ہیں،انھوں نے ایک کمرشل فلم کو بہت ہی خوبصورت انداز میں شوٹ کیا ہے،جس کے ہرمنظرسے انتھک محنت جھلک رہی ہے،یہی بات اس فلم کی کامیابی کی دلیل ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین