لائف سٹائل
فلم جون کا پریمیئر، جاوید شیخ، نادیہ حسین سمیت فلمی ستاروں کا جھرمٹ

فلم جون کا پریمئیرنیو پلیکس سینما ڈی ایچ اے فیز8میں ہوا،اداکارجاوید شیخ اورماڈل نادیہ حسین سمیت شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
آج(جمعہ)کو کراچی سمیت ملک بھر کے سینما گھروں پرریلیز ہونے والی ہدایتکاربابرعلی کی فلم جون کا پریمئیرجمعرات کی شب نیوپلیکس سینما،ڈی ایچ اے فیزایٹ میں ہوا۔
جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل سلیم معراج،عاشروجاہت ،سلیم معراج ،رومیسہ خان کے علاوہ اداکارجاوید شیخ،اداکارسمیع خان،عرفان موتی والا اورماڈل نادیہ حسین سمیت دیگرشریک ہوئے۔
اس موقع پرفلم کے شوسے قبل ریڈ کارپٹ پرشوبزسے تعلق رکھنے والے افراد نے فوٹوسیشن میں حصہ لیااورفلم کے متعلق اپنے تاثرات دیے۔
اداکارجاوید شیخ کا اس موقع پرکہناتھا کہ انھوں نے فلم کا ٹریلردیکھا اوریہ دیکھ کربہت مسرت ہوئی کہ پاکستان میں فلم میکنگ سے جڑنے والی ٹیمزبہت اچھا کام کررہی ہیں،اس انداز کے کام کودیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری واپس اپنے قدموں پرکھڑی ہوگی۔
نادیہ حسین کا کہناتھا کہ ان کی نیک تمنائیں فلم جون کی پوری ٹیم کے ساتھ ہیں،انھوں نے ایک کمرشل فلم کو بہت ہی خوبصورت انداز میں شوٹ کیا ہے،جس کے ہرمنظرسے انتھک محنت جھلک رہی ہے،یہی بات اس فلم کی کامیابی کی دلیل ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور