Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صدر مملکت نے افواج پاکستان کے 41 افسروں کو ہلال امتیاز عسکری سے نوازا

Published

on

ایوان صدر میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں 41 ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات دیئے۔جنرل آفیسرز کو مثالی کارکردگی،بہترین قائدین صلاحیتوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔

کیپٹن  عبدالولی شہید کیلئے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا،لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی،ایئرمارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیاز (عسکری)دیا گیا،ایئرمارشل طارق ضیا،ایئرمارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز(عسکری)سےنوازاگیا۔

میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز(عسکری)سے نوازا گیا،ریئرایڈمرل حبیب الرحمان،میجر جنرل شازیہ نثار کو ہلال امتیاز(عسکری)عطا کیا گیا۔

میجر جنرل اعجازغنی،میجر جنرل ندیم احمد راناکو ہلال امتیاز(عسکری)دیاگیا، میجر جنرل وسیم احمد خان،میجر جنرل ارشد نسیم کو ہلال امتیاز(عسکری) سےنوازاگیا۔

ریئرایڈمرل سید احمد سلمان،میجر جنرل ارشد محمود کو ہلال امتیاز(عسکری)عطاکیا گیا،میجر جنرل محمد عاطف منشا،میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو کو ہلال امتیاز(عسکری)دیاگیا۔

میجر جنرل محمد عرفان خان،میجر جنرل آصف حسین کو ہلال امتیاز(عسکری)سےنوازاگیا،میجر جنرل شہریارپرویزبٹ،ایئروائس مارشل ظفراسلام  کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔

میجر جنرل عمران اللہ،ریئرایڈمرل جوادعلی کو ہلال امتیاز (عسکری)عطا کیا گیا،ریئرایڈمرل عبدالمنیب،ریئرایڈمرل فیصل امین کو ہلال امتیاز(عسکری)سےنوازاگیا،میجر جنرل محمد رضا،میجر جنرل اسحاق خٹک کو ہلال امتیاز(عسکری) دیا گیا۔

میجر جنرل چودھری عامر اجمل،میجر جنرل جواداحمد قاضی کو ہلال امتیاز(عسکری) عطا کیاگیا،میجر جنرل احمد بلال،میجر جنرل افتخار حسین چودھری کو ہلال امتیاز(عسکری)سےنوازاگیا،میجر جنرل احسان علی،میجر جنرل کامران نذیر ملک کو ہلال امتیاز(عسکری) دیا گیا۔میجر جنرل واجد عزیز،میجر جنرل محمد عمر بشیر کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازاگیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین