پاکستان

آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 1600 سے بڑھ کر 1800 تک جا پہنچا

Published

on

فلور ملز مالکان نے آٹا4 روپے فی کلومہنگاکردیا۔مارکیٹ میں گندم فی من 100روپےمہنگی ہوکر3ہزارکی ہوگئی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے گندم مہنگی ہونےپرآٹامہنگاکیاہے۔آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے فی من ہے،رواں سیزن محکمہ خوراک نے گندم نہیں خریدی کیونکہ محکمے کے پاس گزشتہ سیزن کا 23 لاکھ ٹن کا سٹاک موجود تھا۔

گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے سے بازار میں گندم 3900 روپے کی بجائے 2500 سے 2800 روپے میں فروخت ہوتی رہی،گزشتہ رو ز مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2900 روپے فی من سے بڑھ کر 3000 روپے فی من تک جا پہنچی۔

فلور ملز مالکان نے گندم کی قیمت بڑھنے پر آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک اضافہ کر دیا،20 کلو آٹے کی قیمت اب 1600 کی بجائے 1700 سے 1800 روپے تک جا پہنچی،ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فلور ملز مالکان کے پاس گندم کے پڑے پرانے سٹاک کا جائزہ لے اگر کسی کے پاس پرانا سٹاک ہے تو اس کو پابند کیا جائے کہ وہ آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version