پاکستان
چکن ،لہسن،گوشت،ٹماٹر،آلو ،ٹماٹر اور پٹرول سمیت 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
گزشتہ ہفتے 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق چکن ،لہسن،گوشت،ٹماٹر،دال ماش،دال مونگ،آلو ،ٹماٹراورپٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے بائیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ گیارہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی،گزشتہ ہفتے آلو اوسطا بارہ روپے اضافے سے اٹھہتر روپے فی کلوہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اوسطا تیرہ روپے اضافے سے ایک سو سترہ روپے فی کلو تک پہنچ گئے،چکن 54 روپے اضافے سے 516 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
لاہور میں مرغی چار سو تراسی روپے،، کوئٹہ میں چھ سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی۔
لہسن، گوشت، دال ماش، دال مونگ، دال چنا، خشک دودھ، چاول، پٹرولیم مصنوعات، چینی بھی مہنگے ہوگئے۔
بیس کلو تھیلا آٹا ایک سو تیس روپے کمی سے دوہزار تین سو تئیس روپے کا ہوگیا، بجلی چارجز 53 پیسے کمی کے ساتھ 6.83 روپے فی یونٹ ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلینڈ 95 روپے کمی سے 3254 روپے کا ہوگیا،گزشتہ پفتے انڈے 19 روپے فی درجن کمی سے 257 روپے تک پہنچ گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی اعشاریہ آٹھ فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر انتیس فیصد اضافہ ہوا۔