پاکستان

تمام پاکستانی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں 24کروڑ درخت لگانےکاہدف تھا جسےاب دوگنا کیاجارہا ہے،پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 5 فیصد ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلی کےباعث ملک کو اربوں روپےکانقصان ہوا،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےخطرات سے نمٹنے کیلئے آگاہی ضروری ہے،ملک بھر میں ہمیں شجرکاری کرنا ہوگی،تمام پاکستانی  شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شجرکاری مہم کو پورےملک میں پھیلانےکی کوششیں کرنی چاہئیں۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version