پاکستان
وزیراعظم نے چین کے تاریخی مقام ٹیراکوٹا واریئرز میوزیم کا دورہ کیا، چینی کاریگروں کی مہارت کی تعریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ ہفتہ کو چین کے تاریخی مقام ٹیراکوٹا واریرز میوزیم کا دورہ کیا۔ یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے وزیر اعظم کو اپنے آبائی شہر ژیان میں میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت کا حصہ تھا۔
دورے کے دوران وزیراعظم اور وفد کو تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی اور سیاحت کے فروغ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف جو چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چین کے قدیم ورثے کی خوبصورتی اور چینی کاریگروں کی مہارت کو سراہا۔ "عظیم قومیں چینیوں کی طرح اپنے تاریخی اثاثوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرتی ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ 200 قبل مسیح کے چینی کاریگروں کی مہارت قابل تعریف تھی۔ وزیراعظم نے تاریخی مقام کے تحفظ اور بحالی میں چینی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخی اور ثقافتی ورثے سے بھی مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تاریخی مقامات کو سیاحتی مقامات کے طور پر بحال اور فروغ دے گی۔
انہوں نے صدر شی جن پنگ کو میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، رانا تنویر حسین بھی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی