Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

پنجاب حکومت نے طلبہ کو آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کردیا

Published

on

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا و طالبات کو ای بائیک دینےکے پروگرام کا آغازکردیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نےلاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای بائیکس کے لیے صوبہ بھر میں ای رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے،لاہور میں آلودگی کے خاتمے کیلئےسب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا،پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10 ہزار طلبا کو الیکٹرک بائیک دی جائیں گی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کیلئے ماحول دوست اقدام کرنا ہماری مجبوری ہے،پنجاب بھرمیں طلبا و طالبات کو بلاسودآسان شرائط پر الیکٹرک بائیک دی جائیں گی،الیکٹرک رکشے بھی متعارف کرا دیئے گئے ہیں،عوام کو فوری طور پر بلاسود 10 ہزار ای رکشےدیئے جائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکرٹریٹ اسٹاف کیلئے 2 ہزار ای موٹرسائیکل فراہم کریں گے،خواتین کیلئے بھی ای موٹرسائیکل متعارف کرا رہے ہیں،پنجاب حکومت اب صرف ای موٹر سائیکل خریدے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایکسل لوڈ پر عملدرآمد سے شاہراہیں مزید محفوظ ہوں گی،عوام کو بہت بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں،نئی فیس شیڈول کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
4 Comments

4 Comments

  1. Sulaman

    مارچ 7, 2024 at 8:29 صبح

    3630335597231

  2. Sulaman

    مارچ 7, 2024 at 8:29 صبح

    Multan City farookhpura Multan

  3. Hassan Ali

    مارچ 19, 2024 at 10:38 صبح

    ہم سکول میں پڑھتے ہیں اور ہم غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں

  4. مظہر احمد

    اپریل 21, 2024 at 4:49 صبح

    میں بہت غریب ہوں اور ابو بھی نہیں ہے اور میں سکول میں پڑھتا ہو مجھ کو بائیک چلانے بی ضروت ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین