Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس کسی اور عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی خلاف قانون نظربندی کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس بابر ستار  نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پر اظہارِ برہمی کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟۔ریکارڈ کیپر چھٹی پر تھا تو آپ خود ریکارڈ دے آتے، یہ کیسے ہو سکتا ہے ہائیکورٹ آرڈر کرے اور اس پر عملدرآمد نہ ہو۔ اسلام آباد والے بھگت رہے ہیں کیا آپ بھی بھگتنا چاہتے ہیں؟۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کے وکلاء نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا اور کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی۔

وکیل شاہ خاور نے کہا کہ پراسکیوٹر کی جانب سے جو دستاویزات پیش کی گئی وہ ہمیں فراہم نہیں کی گئیں ،یہ دستاویزات ہمیں پہلے سے فراہم کی جانی چاہئیے تھیں،تاکہ اعتراضات اٹھا سکتے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اس کیس کو کسی اور جج کو ٹرانسفر نہیں کررہے، آپ دلائل دیں، اگر ان کے ایم پی او آرڈرز ٹھیک تھے تو فیصلہ آجائے گا۔ انہوں نے کئی دن تک اس ملک کے شہریوں کو جیل میں رکھا ہے، عدالتی آرڈرز موجود ہیں ان کا کوئی ایم پی او آرڈر برقرار نہیں رہا۔شہادتیں ریکارڈ کرلیتے ہیں ،پھر تمام کاپیاں آپ کو بھی فراہم کردیں گے،شہادتیں مکمل ہونے کے بعد سماعت انتخابات کے بعد کرلیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین