پاکستان
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس کسی اور عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی خلاف قانون نظربندی کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس بابر ستار نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پر اظہارِ برہمی کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟۔ریکارڈ کیپر چھٹی پر تھا تو آپ خود ریکارڈ دے آتے، یہ کیسے ہو سکتا ہے ہائیکورٹ آرڈر کرے اور اس پر عملدرآمد نہ ہو۔ اسلام آباد والے بھگت رہے ہیں کیا آپ بھی بھگتنا چاہتے ہیں؟۔
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کے وکلاء نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا اور کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی۔
وکیل شاہ خاور نے کہا کہ پراسکیوٹر کی جانب سے جو دستاویزات پیش کی گئی وہ ہمیں فراہم نہیں کی گئیں ،یہ دستاویزات ہمیں پہلے سے فراہم کی جانی چاہئیے تھیں،تاکہ اعتراضات اٹھا سکتے۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اس کیس کو کسی اور جج کو ٹرانسفر نہیں کررہے، آپ دلائل دیں، اگر ان کے ایم پی او آرڈرز ٹھیک تھے تو فیصلہ آجائے گا۔ انہوں نے کئی دن تک اس ملک کے شہریوں کو جیل میں رکھا ہے، عدالتی آرڈرز موجود ہیں ان کا کوئی ایم پی او آرڈر برقرار نہیں رہا۔شہادتیں ریکارڈ کرلیتے ہیں ،پھر تمام کاپیاں آپ کو بھی فراہم کردیں گے،شہادتیں مکمل ہونے کے بعد سماعت انتخابات کے بعد کرلیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں