پاکستان
انتخابی مہم کے لیے مولانا فضل الرحمان کے سندھ اور پنجاب کے دورے کا شیڈول سامنے آ گیا
جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی مہم کے لیے پنجاب اور سندھ کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان 26جنوری کو مظفر گڑھ، 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
مولانا فضل الرحمان 27 جنوری دوپہر کو شکارپور میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 28 جنوری کو لاڑکانہ میں شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے زمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے ۔
مولانا فضل الرحمان 28 جنوری کو سکھر میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان 28 جنوری شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔