پاکستان

دوسرا موبائل فون سم کارڈ اب 8 دن بعد ایکٹو ہوگا، ڈپلیکیٹ سم کارڈ 8 گھنٹے میں فعال ہوگا

Published

on

غیرقانونی موبائل فون سمز کی روک تھام کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے سمز کے اجراء اور انہیں ایکٹو کرنے کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی۔ دوسری نئی سم کا اجراء اور فعالیت اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن میں ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی،ڈوپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہوجائے گا۔

سم اجراء اور فعالیت کے نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ العمل ہونگے۔

نئے ایس او پیز تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرینچائزز اور ریٹیلزر پر لاگو ہوں گے۔نادرا بھی اپنے نظام میں ان ایس او پیز کو لاگو کرے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء پر فیصلہ کیا گیا، ایک دن میں کئی سمز کے اجراء میں جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلساز وٹس ایپ انسٹال کرکے کسی اور کے نام پر جاری سم پھینک دی جاتی ہے۔نئے ایس او پیز سے جعلسازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version