پاکستان
مچھ میں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا، معمولات زندگی بحال
کوئٹہ کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کلیئرینس آپریشن مکمل کرلیا گیا،آپریشن مکمل ہونے کے بعد مچھ شہر میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔
اور 30جنوری کی درمیانی شب ہونے والے حملے کے باعث مچھ شہر میں دو روز تک معمولات زندگی مفلوج ہوئے تھے۔
مقامی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد مارے جانے والے 11دہشت گردوں کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 حملہ آور مارے گئے تھے۔