پاکستان
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بھر سے سائن بورڈز، اور سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بھر سے سائن بورڈز، ہورڈنگز، فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برج پر سے تمام سیاسی بینرز ہٹانےکا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں عوامی مقامات پر بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ بل بورڈزاورہورڈنگزپرجس سیاسی امیدوار کی تصویر ہو اس کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے، ہم شہر میں آنےوالوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل ہے ؟
عدالت نےکےایم سی اور کنٹونمنٹس وکلا سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ شہر کو جنگل مت بنائیں،جائیں جاکراپنی ذمہ داری پوری کریں۔
بعد ازاں عدالت نے شہربھرسےسائن بورڈز، ہورڈنگز، فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برج سےتمام سیاسی بینرز ہٹانےاور الیکشن کمیشن اورشہری انتظامیہ کوتصاویر آویزاں کرنے والے سیاسی امیدواروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا اور شہر بھرسےتمام بل بورڈزاورہورڈنگز ہٹاکر اکتیس جنوری کورپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔