کھیل
جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی
جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہو گی۔
اس دوران دونوں ٹیمیں3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول جلد ہی جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جنوبی افریقی وومن ٹیم کے دورے کے علاوہ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم اس سیزن میں5 سیریز کھیلےگی اورنیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جبکہ وسیٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔