Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سٹار فٹبالر کریم بنزیما کاجدہ میں شاندار استقبال، عوام کا سمندر امڈ آیا

Published

on

فائر ورکس، نعروں اور تالیوں کی گونج میں 50 ہزار فینز نے کریم بنزیما کا شاندار استقبال کیا، فرانسیسی فٹبالر  کو اتحاد  کے رنگوں میں  پہلی بار دیکھنے کیلئے عوام کا سمندر اسٹیڈیم امڈ آیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کریم بنزیما کا کنگ عبداللہ سپورٹس اسٹیڈیم جدہ میں شاندار استقبال کیا گیا، 50 ہزار سے زائد مداحوں سے مشہور فٹبالر کو خوش آمدید کہا، “دنیائے فٹبال کے عظیم نمبر 9” کریم بنزیما کو سعودی پرولیگ کے کلب الاتحاد کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ سائن کر چکے ہیں، بنزیما سالانہ 215 ملین ڈالر معاوضہ لیں گے۔

کریم بنزیما نے کنگ عبداللہ سپورٹس اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الاتحاد فینز کا اپنے  کلب سے رشتہ محض ایک بندھن سے  کئی گنا زیادہ ہے  ، بنزیما نے جب اپنا بیلون ڈار الاتحاد مداحوں کے سامنے پیش کیا تو مداحوں کی گونج جدہ سے میڈرڈ تک سنائی دی۔

واضح  رہے کہ فرنچ فٹبالر نے  ریال میڈرڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی پر و لیگ کے کلب الاتحاد سے 3 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ 2026 تک الاتحاد کی جانب سے سٹرائیکر کے طور پر نظر آئیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین