ٹاپ سٹوریز

سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد اور الیکشن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

Published

on

کمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والوں سے نمٹنے کا عزم کیا اور کہا کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں، حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست طاقت سے نمٹے گی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں بھارت کی جانب سے ماورائے علاقائی اور ماورائے عدالت قتل پر بریفنگ دی گئی۔بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا  لمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے،پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،ملکی خودمختاری،قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے،عالمی برادری پہلے ہی بھارت کے مجرمانہ رویے سے آگاہ ہے،دنیا بھارت کی قتل و غارت گری کیلئے ریاستی استعمال پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے،کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے کہ آزادانہ ، منصفانہ انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے آرمی کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا، شرکا نے کہا کہ فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فرائض انجام دے گی، کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی،انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فورم نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کیخلاف اقدامات کو سراہا۔فورم نے غیر قانونی تارکین وطن سمیت مجرمانہ مافیاز کیخلاف اقدامات کو بھی سراہا اور معیشت اور عوام کی فلاح پر مثبت اثرات کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنے پر زوردیا۔

فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے فارمیشنز کمانڈرز کو پیشہ ورانہ مہارت کے معیار برقرار رکھنے پر زور دیا،تربیت کے دوران بہترین کارکردگی اور فوجی جوانوں کے مورال اور بہبود پر بھی زور دیا گیا،شرکا نے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے غزہ کے عوام کی حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطین تنازع کے انتہائی منفی اثرات اور خطے میں پھیلاؤ کے امکانا ت کا بھی جائزہ لیا۔

فورم نے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور پرامن حل کی ضرورت کو تسلیم کیا،شرکا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version