بزنس

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی مندی برقرار

بجٹ سے قبل مارکیٹ میں پریشر رہتا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں، سٹاک بروکرز

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی برقرار رہی ،100 انڈیکس 75 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا،100 انڈیکس 74 ہزار 666 کی سطح پر بند ہوا۔

مندی کے باعث اج 451 کمپنیر کے شئیرز میں 279 کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ مارکیٹ میں 18 ارب کے سولہ کروڑ مالیٹ کے شئیرز کا سودا ہوا ۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ ہر سال بجٹ سے قبل مارکیٹ میں پریشر رہتا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں،سابق ڈائیریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچنینج امین یوسف نے کہا کہ بجٹ سے قبل مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقع ہے جس کا مارکیٹ میں مثبت اثر ہوسکتا ہے۔

اسٹاک ماہر شہریار بٹ نے کہا وزیر اعظم کے دورے چین سے مارکیٹ کو کافی امیدیں ہیں،ساتھ ہی شرح سود میں کمی بھی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں تیزی لاسکتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version