ٹاپ سٹوریز
ٹائی ٹینک دیکھنے گئی آبدوز لاپتہ، پاکستان نژاد برطانوی ارب پتی تاجر اور 19 سالہ بیٹا بھی سوار تھے، آکسیجن ختم ہونے کے اندیشے
ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز، جو اب لاپتہ ہے، اس میں دو پاکستانی بھی سوار تھے، اس آبدوز میں کل 5 افراد سوار تھے جن میں پاکستان نژاد برطانوی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے 19 سالہ سلیمان داؤد بھی شامل ہیں، آج ( پیر) سہ پہر چار بجے تک کی آکسیجن اس آبدوز کے پاس تھی لیکن وقت گزر چکا اور ان کی زندگی خطرے میں ہے۔
شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمندر کی تہہ میں 12500 فیٹ نیچے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے گئے تھے، اس آبدوز کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور اسے سمندر کی سطح پر آتے بھی نہیں دیکھا گیا۔ یہ آبدوز اٹلانٹک میں کہیں لاپتہ ہوئی ہے۔
شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹیانا اور ان کی بیٹی علینہ اب شدید کرب اور پریشانی کا شکار ہیں۔ انہیں اب بھی امید ہے کہ دونوں کا سراغ مل جائے گا، اس آبدوز میں آکسیجن کے ذخیرے کے بارے میں کہا جا ر تھا کہ اس کی مقدار شاید 50 گھنٹے کے لیے کافی ہوگی لیکن اندازے کے مطابق اب پچاس گھنٹے بھی گزر چکے ہیں۔
داؤد خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام دوستوں اور احباب کے شکرگزار ہیں جو ہمارے لیے فکرمند ہیں، ہم ان سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
شہزادہ داؤد اینگرو کارپوریشن اور داؤد ہرکولیس کے وائس چیئرمین ہیں، شہزادہ داؤد پاکستان میں پیدا ہوئے اور پھر تعلیم کے لیے برطانیہ گئے جہاں انہوں نے بکنگھم یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔
اس آبدوز میں شہزادہ داؤد کے ساتھ برطانیہ کے ارب پتی تاجر ہمیشن ہارڈنگ بھی موجود ہیں، ہمیشن ہارڈنگ نے ٹائی ٹینک کی باقیات کے بالکل پاس پہنچنے کے بعد ایک پیغام فیملی کو بھیجا تھا جو اب تک ان کا آخری پیغام ہے۔
اس آبدوز کی تلاش کے لیے بہت سرگرمی سے کام کیا جا رہا ہے کیونکہ زیر آب ان کے پاس آکسیجن کم رہ گئی ہے،اگر آبدوز سلامت ہے تب بھی اس میں موجود افراد کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ آکسیجن کے ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے،آبدوز میں موجود افراد کو ہائپو تھرمیا کا بھی خطرہ درپیش ہے کیونکہ سمندر کی تہہ میں پانی سرد ہوتا ہے۔
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آبدوز ہے کہاں؟ تہہ میں یا سمندر کے اندر تیر رہی ہے؟ ابھی تک اس کا ہی علم نہیں ہوسکا۔ یہ آبدوز اوشن گیٹس نامی ایک سیاحتی کمپنی کی ہے جو سیاحوں کو تہہ آب کا سفر کراتی ہے، یہ آبدوز اتوار کو سفر پر نکلی تھی اور ہر سیاح سے ایک لاکھ 95 ہزار پاؤنڈ لئے گئے تھے۔
آبدوز زیر سمندر جانے کے پونے دو گھنٹے بعد ہی مدرشپ سے رابطہ کھو بیٹھی تھی ایک اندازہ یہ ہے کہ آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے کے اندر پھنس گئی ہے۔
آبدوز کا یہ سفر انتہائی خطرناک ہے کیونکہ سندر کی تہہ تک سورج کی روشنی جاتی نہیں جاتی، شدید اندھیرے کے علاوہ یہاں سردی کی انتہا ہے اور پانی کا بے انتہا دباؤ الگ ہے۔
شہزادہ داؤد برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے ٹرسٹ کے ایڈوائزری بورڈ کے بھی رکن ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں