تازہ ترین

فیصلے کی غلط تشریح پر سپریم کورٹ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا

Published

on

میڈیا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر عدالت عظمیٰ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  الیکٹرانک، پرنٹ، سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ایک فیصلےکی غلط رپورٹنگ ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں،تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سپریم کورٹ نے دوسری آئینی ترمیم (مسلمان کی تعریف) سے انحراف کیا،تاثر دیا جا رہا ہے  "مذہب کے خلاف جرائم” پر مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات ختم کرنے کا کہا گیا۔

سپریم کورٹ نے وضاحت کی کہ  فیصلے میں قرار دیا  ایف آئی آر کو جوں کا توں درست تسلیم کیا جائے تو دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، مذہب کے خلاف جرائم سے متعلق مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات ختم کرنے کا تاثر  غلط ہے،ایف آئی  آر میں الزامات تسلیم بھی کر لیں تو کیس میں فوجداری ترمیمی ایکٹ 1932 کی دفعہ 5 لگتی ہے، فوجداری ترمیمی ایکٹ کےتحت ممنوعہ کتاب کی نشر واشاعت پر 6 ماہ قید دی جا سکتی ہے۔

2 Comments

  1. Gluco Relief website

    فروری 23, 2024 at 12:43 صبح

    This was beautiful Admin. Thank you for your reflections.

  2. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 4:56 صبح

    mexican rx online: mexican pharmacy – medicine in mexico pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version